ٹرمپ 16

ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے طاقت اور بہادری کے سبب جنگ بندی کیلئے ڈیل پر اتفاق نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور اس کے پاس بالآخر معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایسے اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جاری تنازع اور اس کے حل میں وقت لگتا ہے اور ایسے معاملات فوری طور پر حل نہیں ہوتے۔ تاہم صورتحال اس سمت میں جا رہی ہے جہاں ایران کو مذاکرات اور معاہدے کی طرف آنا پڑے گا۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری انتظامیہ کو ایران کے معاملے پر زبردست کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران جوہری ہتھیار رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بہت سے آئل ٹینکر گزرے ہیں، تعداد بتانا نہیں چاہتا، آبنائے ہرمزبحران حل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے، آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد تیل قیمتیں کم ہو جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی کم ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں