مائیک ہکابی 44

ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں محض الفاظ تک محدود نہیں ہوں گی، امریکی سفیر

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل میں امریکی مائیک ہکابی کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی عوام کے ساتھ ہیں اور انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تہران پر امریکی حملے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔میرے خیال میں فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ ہمیشہ بہترین نتائج کے لیے پر امید رہتے ہیں۔ وہ مذاکرات کے فن کے ماہرہیں۔ اگر وہ کامیاب ہو گئے، تو یہ مثالی ہو گا۔ ٹرمپ ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکہ کو علاقے میں اضافی فوجی بھیجنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران ہم سے بات کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تہران ہم سے بات کر رہا ہے، دیکھیں گے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں یا نہیں، ورنہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا وہاں جا رہا ہے۔وہ (ایرانی)مذاکرات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں