ایران، امریکا 21

ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ کے مستقل خاتمے کے لئے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد مؤقف مکمل طور پر جارحانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا اگر سفارتی کوششیں ناکام رہیں تو ایران آبنائے ہرمز اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے تیار ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے بروقت اور درست فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ایران کا مؤقف ہے کہ جون کے معاہدے کی ایک شق اسے آبنائے ہرمز کے انتظام کا حق دیتی ہے، جبکہ امریکا اس تشریح کو مسترد کرتا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نے امریکا کو چند ہفتوں کی مہلت دی ہے کہ معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کیا جائے بصورتِ دیگر مزید مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں