عباس عراقچی 17

ایران پر نئے اسرائیلی حملے عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ہوں گے، عباس عراقچی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران نے وارننگ دی ہے کہ ایران پر نئے اسرائیلی حملے عالمی عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ خلیج فارس کے خطے میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی عالمی منڈیوں پر تباہ کن اثرات ڈالے گی، جو گیس فراہم کرنے والوں اور صارفین، دونوں کے لیے ایک بڑی تشویش کا باعث ہے۔

امریکا اور اسرائیل دونوں نے عنقریب ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔امریکی اخبار کا دعوی ہے کہ امریکا مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر مختصر مگر شدید حملوں کی تیاری کررہا ہے۔علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بہادر مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ ایران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ثالثوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ایسی تجاویز کا جائزہ لیا جا سکے جن کے ذریعے ہمارے سات روزہ منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں