واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، بہتر ہوگا کہ ڈیل کرلے، ایران کے پاس ایک اچھا معاہدہ کرنے کا موقع ہے۔
پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران نے 45 ہزار مظاہرین کو قتل کیا، ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر دانشمندی سے فیصلہ کرنے کا کھلا موقع موجود ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے مشن بڑا واضح ہے، ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ ایک اچھی ڈیل قبول کرے، یہ لڑائی صرف امریکا کی نہیں ہونی چاہیے۔امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے اب تک 34 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے،
جب تک ضرورت ہوگی ناکا بندی برقرار رہے گی، یہ عالمی سطح تک پھیل گئی، ناکا بندی سے پہلے ایرانی بندر گاہوں سے نکلنے والے ایرانی ڈارک فلیٹ کے دو جہاز ضبط کر لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مکمل ناکا بندی کر رکھی ہے، ناکا بندی کو مزید سخت کر رہے ہیں، مزید بارودی سرنگیں بچھانیکی کوشش جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی، آبنائے ہرمز کے معاملے پر یورپی ممالک کی سنجیدہ کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔









