عباس عراقچی 38

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو معاشی نتائج سے خبردار کر دیا

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کو معاشی نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ایران کے خلاف جاری جنگِ انتخاب کی قیمت امریکی عوام کو بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کی صورت میں چکانا پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی ٹریژری بانڈز کی شرحِ منافع میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مالیاتی حالات مزید سخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 سالہ، 10 سالہ اور 30 سالہ بانڈ ییلڈز میں اضافہ قرضوں، ہاؤسنگ مارگیجز اور صارفین کے قرضوں پر دباؤ بڑھا دے گا، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور گھریلو مالی مشکلات مزید شدت اختیار کریں گی۔

عباس عراقچی نے نے کہا کہ یہ تمام صورتحال قابلِ گریز تھی، لیکن امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی اور عالمی معاشی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں