صدرپزشکیان 21

ایرانی صدر کا امریکہ سے متضاد اشاروں اور تلخ پیغام کا تذکرہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وعدوں کی پاسداری تعمیری مکالمے کی بنیاد ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایک تلخ پیغام کی طرف اشارہ بھی کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پزشکیان نے ایک تقریر میں کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد اشارے مل رہے ہیں جن میں ایک تلخ پیغام چھپا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے رویے کے بارے میں ایران میں گہری تاریخی بے اعتمادی اب بھی قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں