اسکاٹ بیسینٹ 40

ایرانی حکومت کے خلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے،امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے۔

واشنگٹن سے جاری بیان میں سکاٹ بیسنٹ کا دعویٰ تھا کہ ایران کے فوجیوں کو تنخواہ نہیں مل رہی، پولیس والےڈیوٹی پر نہیں آرہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایرانی معیشت اور کرنسی زوال کا شکار ہے، ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی ایک مذاق ہے، آج امریکا نے اس اتھارٹی پر پابندی کی منظوری دی۔

امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو کسی بھی ٹول ٹیکس یا امدادی ادائیگیوں کے حوالے سے خبردار کیا ،ایرانی ایئر لائنز کی لینڈنگ، ایندھن اور ٹکٹ فروخت تک رسائی بند کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں