عمیر جیسوال 68

اپنی چوٹوں کیلئے کسی پیشہ ورکے پاس جائیں کیونکہ زخم خود نہیں بھرتے، عمیر جیسوال

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ذو معنی پیغام شیئر کیا ہے۔

عمیر جیسوال نے نئی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی گلوکار اور رائٹر اسٹیو پیری کا ایک قول لکھا ہے۔گلوکار کی جانب سے اپنی پوسٹ میں لکھے گئے قول کا مفہوم ہے ‘جو چوٹ ہم کسی آدمی کو دیتے ہیں وہ ایسی ہونی چاہیے کہ ہمیں اس کے انتقام سے ڈرنے کی ضرورت نہ ہو۔اس قول کے نیچے عمیر جیسوال نے لکھا کہ ‘یہ ٹھیک ہے، چاہے زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو،

لڑتے رہیں اور اہم بات کہ اپنی چوٹوں کے لیے کسی پیشہ وَر کے پاس جائیں کیونکہ زخم خود نہیں بھرتے ہیں۔یاد رہے کہ گلوکار عمیر جیسوال اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر ہیں۔گزشتہ ماہ کے آخر میں ثناء جاوید نے عمیر جیسوال کو چھوڑ کر معروف کرکٹر، شعیب ملک سے شادی کرکے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں