جارجیا میلونی 31

اٹلی کا مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ

روم(رپورٹنگ آن لائن) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ ان کی موجودہ ترجیح مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری موجودہ ترجیح مہنگائی اور خاص طور پر توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے جو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اثرات کے باعث بڑھ رہی ہیں اس پر قابو پایا جائے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ قیمتوں اور توانائی کے شعبے کو قابو میں رکھا جائے تاکہ مہنگائی کا ایسا دباؤ پیدا نہ ہو جو معاشی ترقی کو متاثر کرے اور مجموعی قومی پیداوار میں کمی کا سبب بنے۔

اطالوی وزیراعظم کے مطابق اس صورتحال میں قیمتوں اور توانائی پر کنٹرول کو برقرار رکھنا ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں