اوپن یونیورسٹی 290

اوپن یونیورسٹی نے ملک گیر ڈینگی وائر س آگاہی مہم شروع کردی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی میں اضافے اور احتیاطی تدابیر کے فروغ کے سلسلے میں اپنے ریجنل نیٹ ورک کے ذریعے ملک گیر سطح پرآگاہی مہم شروع کردی ہے ۔

یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت تمام علاقائی دفاتر کے نوٹس بورڈز اور اہم مقامات پرڈینگی وائر سے بچاﺅ بار ے احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز لگادئیے گئے ہیں جن کا مقصد طلباءو طالبات میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی اور رہائشی کالونی کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے اور یونیورسٹی کے کیمپسز/ رہائشی کالونی میں باقاعدگی سے سپرے بھی کیا جاتا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے ڈائریکٹر ، رانا طارق جاوید کے مطابق ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے، اگلے ہفتے ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام بھی کیاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں