اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی:داخلہ فیس کی دوسری قسط جمع کرانے کے لئے چالان فارم آن لائن فراہم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فیس کی دوسری قسط جمع کرانے کے لئے چالان فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن فراہم کردیا ہے ٗ

یاد رہے کہ دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 17۔جولائی مقرر کی گئی تھی ۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کورونا وباء سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں داخلے کے خواہشمند افراد کو سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگراومزکی داخلہ فیس دو مساوی اقساط میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کی تھی ٗ جو طلبہ اِس سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں ٗ

انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ داخلہ فیس کی 50%کی دوسری قسط 17۔جولائی تک بہر صورت جمع کرادیں ٗ دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے طلباء کا داخلہ کینسل کردیا جائے گا۔
٭