سپریم کورٹ 123

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق عمران خان کی درخواست پراعتراضات ختم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم کردئیے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔عمران خان نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں