انگلش کپتان

انگلش کپتان کے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے کچھ میچز سے دستبردار ہونیکا امکان

لندن (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کچھ میچز سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جوش بٹلر نے انگلینڈ واپسی اور 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ لینے کے لیے آئی پی ایل کا وقت مختصر کر دیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جوش بٹلر کی اہلیہ لوئس کے ہاں اگلے چند دنوں میں بچے کی پیدائش متوقع ہے

جس کے باعث امکان ہے کہ وہ شاید پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کچھ میچز نہ کھیل سکیں۔ انگلش کپتان نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، پاکستانی بولرز کی قابلیت سے آگاہ ہیں، حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ خطرناک ہے۔جوش بٹلر کے مطابق پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے، ان کی کوالٹی بولنگ کے سامنے ہمارا زبردست امتحان ہوگا۔