انٹرمیڈیٹ

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کیلئے طلبہ کو رول نمبر سلپ جاری ،امتحانات کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کیلئے طلبہ کو رول نمبر سلپ جاری کردی ہے اور امتحانات کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہونے جار ہے ہیں اس حوالیسے اب لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امیدوارں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی ہے۔

امتحانات میں سوا لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا پہلا پرچہ سائیکالوجی کا لیا جائیگا اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔