سردار ایاز صادق 15

انسانی ہمدردی، اخوت اور باہمی احترام فلاحی معاشرے کی حقیقی بنیاد ہیں،سپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی، اخوت اور باہمی احترام فلاحی معاشرے کی حقیقی بنیاد ہیں۔

انسانی جان، عزت اور وقار کا تحفظ مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔بدھ کو انہوں نے انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انسانیت کی خدمت کرنے والے فلاحی اداروں اور فلاحی کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دین اسلام انسانیت، ہمدردی، مساوات اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔

پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کی خدمت کر رہا ہے۔پاکستان دنیا بھر میں عالمی تنازعات اور جنگ سے متاثرہ ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لے رہا ہے۔انسانیت کی خدمت، احترام اور تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہانسانیت کا عالمی دن ہمیں انسانی اقدار کے فروغ کا درس دیتا ہے۔جنگوں، تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔انسانی ہمدردی کسی مذہب، قوم یا سرحد کی پابند نہیں ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انسانی اقدار کے فروغ کے لیے امن، انصاف اور مساوات کو یقینی بنانا ضروری ہے،پارلیمان معاشرے کے کمزور پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے قانون سازی کرنے کیلئے پرعزم ہے، یوم انسانیت ، انسانیت کے احترام، امن اور خدمت کے عزم کی تجدید کا دن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں