انتونیو گوتریس 39

انتونیو گوتریس کا لبنان، اسرائیل جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع کا خیر مقدم

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل جنگی کارروائیوں کے خاتمے میں 45 روزہ توسیع کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو امریکہ کی سہولت کاری میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ بلیو لائن کے دونوں جانب آباد کمیونٹیز کی مشکلات کم کرنے اور دشمنی کے خاتمے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

خیال رہے کہ لبنانی اور اسرائیلی وفود نے جمعرات اور جمعہ کو ملاقاتیں کیں تاکہ لبنان میں جنگ بندی میں توسیع کی جا سکے، تاہم اسرائیل پر متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 عام شہری جاں بحق اور 124 زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں