انتونیو گوتریس 16

انتونیو گوتریس کا امریکا و ایران میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطابق گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مکمل جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اس کے نتیجے میں عام شہریوں کو ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا، جبکہ عالمی امن و سلامتی اور عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں اور ایسے اقدامات سے بچیں جو خطے میں بڑے تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں