امیر مقام 100

امیر مقام کا قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کی وفات پر اظہار افسوس

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں