امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے کنگ خان کے ساتھ ڈان3 میں جلوہ گر ہونے کا عندیہ دے دیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے ایک ونٹیج ڈان 1کے پوسٹر پر دستخط کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ بی کی جانب سے اس تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ شاید امیتابھ بچن شاہ رخ کے ساتھ ڈان 3کی تیاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔امیتابھ بچن کی جانب سے یہ پوسٹ اس خبر کے فورا بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈان کی ہدایت کاری کرنیوالے فرحان اختر نے اپنی نئی سکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی فلم جی لے ذرا کو بیک برنر پر رکھ دیا ہے۔

امیتابھ بچن کے اس انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ بچن اس فلم میں اپنی ممکنہ واپسی کا اشارہ دے رہے ہیں جو بالی ووڈفلموں میں اب تک کا سب سے بڑا کراس اوور بن سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ مداحوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا کاجول اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیں؟ کیونکہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں ہوں ڈان۔