جوزف عون 8

امریکہ جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے: لبنانی صدر

بیروت (رپورٹنگ آن لائن) لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے دباؤ ڈالے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے میں لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکہ کی سرپرستی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر انہیں مبارک باد دی۔

لبنانی ایوان صدر کے بیان کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ لبنان کی خودمختاری کے فروغ کیلئے اس کی معیشت اور مسلح افواج کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر جوزف عون نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اس معاہدے کی خلاف ورزی روکنے میں کردار ادا کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام طے شدہ وعدوں پر عمل درآمد ہو۔

لبنانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈال کر اسے جنوبی لبنان کے زیر قبضہ علاقوں سے انخلا پر آمادہ کیا جائے تاکہ لبنانی فوج بین الاقوامی سرحدوں تک اپنی تعیناتی مکمل کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں