واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدارتی الیکشن ،جوبائیڈن نے ٹرمپ سے زیادہ فنڈز جمع کرلیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ہیں۔
جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلےمیں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلیے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نےجون میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں۔
دوبارہ صدارت کےامیدوارڈونلڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی 131ملین ڈالرجمع کر پائی، بائیڈن اورڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کےمقابلےمیں مئی میں بھی زیادہ فنڈجمع کیے تھے۔جو بائیڈن اورڈیموکریٹس نےمئی میں 81ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔
جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ سے ہوگا۔