باقر قالیباف 18

امریکا سے ممکنہ جنگ بندی معاہدے میں تمام محاذوں پر حملوں کا خاتمہ شامل ہوگا، باقر قالیباف

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا سے ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں تمام محاذوں پر حملوں کا خاتمہ شامل ہوگا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان کے سپیکر نبیہ بری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاص طور پر لبنان میں جاری کارروائیوں کو روکنا ضروری ہوگا۔

باقر قالیباف کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے صرف ایک محدود معاہدہ کافی نہیں ہوگا بلکہ اس میں لبنان سمیت تمام متاثرہ محاذوں پر لڑائی کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہئے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہتے ہیں تو ایران ناصرف مذاکراتی عمل کو روک دے گا بلکہ متعلقہ فریق کے خلاف واضح طور پر مزاحمتی مؤقف بھی اختیار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں