عباس عراقچی 19

امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ قطر اور پاکستان ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، اس کا مطلب باقاعدہ مذاکرات نہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی فی الحال غیر یقینی ہے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں