عباس عراقچی 19

امریکا سے جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہاکہ خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات ہوں تو خطے کا پر امن ہونا ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے، ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں