الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا،

ترجمان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26ستمبر 2023تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمیٹیوں کو 27ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔