الیکشن کمیشن 154

الیکشن کمیشن کا پی کے91 میں آر او کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر (آر او) کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر PKـ91 کوہاٹ II عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے میں الیکشن کمیشن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے اس آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے،

پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ ریٹرننگ افسر کی معطلی کے بعد پی کے 91 بغیر آر او کے ہے، عدالتی التوا کے حالات میں الیکشن کمیشن کیلئے انتخابات کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں