شیخ رشید

الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے‘ شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے‘مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ پاکستان کی سیاست کی ایک تاریخ ہے‘شیر علی نے رانا ثنااللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل قرار دیا ہے لیکن تمام ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثنااللہ پر منشیات فروشی کی پندرہ شہادتوں کا بیان عدالتوں میں داخل کرایا ہے، لیکن اسے فرد جرم نہیں لگنے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ پاکستان کی سیاست کی ایک تاریخ ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر علی رانا ثنااللہ کا 22 افراد کا اجرتی قاتل قرار دیا ہے لیکن تمام ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثنااللہ پر منشیات فروشی کی پندرہ شہادتوں کا بیان عدالتوں میں داخل کرایا ہے، لیکن اسے فرد جرم نہیں لگنے دی۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ آج سہ پہر تین بجے سرینا ہوٹل فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا اور شام کو دھوبی گھاٹ کے جلسے سے خطاب بھی کروں گا۔