اعظم خان 100

اعظم خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم گھٹنے اور پنڈلی کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔اعظم خان نے کہا کہ اعظم خان کو ڈاکٹروں نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔وہ گھٹنے اور پنڈلی میں درد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں