اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہیلی کاپٹر اتارنے اور ریلی گزرنے کی اجازت دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتے، قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہے۔تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے 4 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے، این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔عدالتی فیصلے میں درج ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت توقع کرتی ہے ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔