بابر اعوان

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت کارکنان پر 62 ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا ہے، بابر اعوان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت کارکنان پر 62 ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا ہے، پاکستان میں ایک گروپ ہے جو قانون پر نہیں صرف این آر او پر یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبابر اعوان نے کہا کہ حکومتی نمائندے نے کہا کہ سازش ہوئی پھر مہربانی ہوئی پھر سازش آئی، این آر او جو یہ چاہتے ہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ رات کے احتجاج نے ان کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اسلام آباد سمیت دیگر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ کارکنان اور وکلا کھڑے رہے مقابلا کیا، اس قوم کو کوئی بھی گمراہ نہیں کر سکتا۔