نواف سلام 40

اسرائیل لبنان میں زمین جلا دو پالیسی پر عمل پیرا ہے،لبنانی وزیراعظم نواف سلام

بیروت(رپورٹنگ آن لائن) لبنانی وزیراعظم نواف سلام کا کہنا ہے اسرائیل لبنان میں زمین جلا دو پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسرائیلی فوج کی مسلسل فضائی اور زمینی کارروائیاں خطے میں خطرناک کشیدگی کو جنم دے رہی ہیں۔

لبنانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہات کو تباہ کرکے وہاں کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہا ہے، جو اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔

نواف سلام کا کہنا تھا کہ لبنان کو اس وقت ایک خطرناک صورت حال کا سامنا ہے، لہٰذا فوری اور حقیقی جنگ بندی ناگزیر ہو چکی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور بستیوں کی تباہی سے نہ تو اسرائیل کو سلامتی حاصل ہوگی اور نہ ہی خطے میں استحکام آئے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے جنوبی لبنان کے ایک درجن سے زائد علاقوں کے رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے باعث خطے میں انسانی بحران کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں