غزہ (رپورٹنگ آن لائن)حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ صفر کی سطح پر آسکتے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق حماس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ نے ثالثی ممالک کی قیادت ساتھ فون پر بات کی جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی فوج کو مذاکرات کے ممکنہ خاتمے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا،حماس نے مزید کہا کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی خاطر ہونے والے مذاکرات کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ثالث ممالک سے “نیتن یاہو کی چالوں اور جرائم کو روکنے کے لیے” مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments