اسحاق ڈار 16

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نیترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی بہترین راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں