اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ،خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کرکے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ میں ہفتہ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا، یہ رابطہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔