حمزہ سہیل 21

اداکار حمزہ سہیل نے اپنے نئے انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار حمزہ سہیل نے اپنے نئے انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، مداحوں نے ان کے نئے روپ کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے سے تشبیہ دینا شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ سہیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر مرر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے روایتی کلین شیو انداز کے بجائے گھنی مونچھوں اور چشمے میں نظر آئے۔اداکار کے اس اچانک اسٹائل میں تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔مداحوں اور شوبز شخصیات نے فوری طور پر حمزہ کے اس انداز کا موازنہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے مشہور پولیس افسر چلبل پانڈے کے کردار سے کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے حمزہ سہیل کی خوب تعریف کرتے ہوئے انہیں ہیرو، 90 کی دہائی کا ہیرو اور بے حد ڈیشنگ قرار دیاجبکہ متعدد مداحوں نے فائر ایموجیز کے ذریعے بھی ان کے نئے لک کو سراہا۔واضح رہے کہ حمزہ سہیل پاکستان ٹیلی ویژن کے نمایاں نوجوان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں،

وہ معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد کے صاحبزادے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے اپنی الگ شناخت بنائی۔حمزہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ رقیب سے کیا تھا، جبکہ کامیڈی ڈرامہ فیری ٹیل نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی، بعد ازاں وہ ڈرامہ زرد پتوں کا بن میں بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں