تہران ( رپورٹنگ آن لائن)ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندر گاہ پر دھماکے کے معاملے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بندر گاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حکم دیا کہ سیکیورٹی اور عدالتی حکام دھماکے کی تفصیلی چھان بین کریں۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی حکام تحقیقات میں ضابطے کے مطابق کارروائی کریں۔