مسرت جمشید چیمہ

آپ کیسز بناتے بناتے تھک جائیں گے ،بانی پی ٹی آئی کا عزم متزلزل نہیں ہوگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ایک اور جھوٹے کیس میں گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران اب خود نڈھال ہو گئے ہیں

آپ کیسز بناتے بناتے تھک جائیں گے بانی پی ٹی آئی کا عزم متزلزل نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر مال غنیمت سمجھ کر ہاتھ صاف کئے گئے تھے ،عدت نکاح کیس عمران خان کو دبائو میں لانے کیلئے بنایا گیا تھا ، جو سازشیں کرنے میں شریک تھے وہی عدالتی فیصلوںپر تلملا رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ساری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ 8فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے واضح اکثریت حاصل کی لیکن اسے ہتھیا لیاگیا ۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے اور جو میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں وہ حقیقت سے آگاہ ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویدار وں کا جمہوریت سے دور کا بھی تعلق نہیں ، جو دہائیوں سے حکمرانی کررہے ہیں انہیں اقتدار کی کرسی کیلئے صرف اپنا ہی گھرانہ نظر آتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عدت نکاح کیس کی اپیل پر سامنے آنے والافیصلہ بھی حق اور سچ پر مبنی ہے ، جنہوںنے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے ۔