معین خان

آٹھ ٹیمیں ہونے سے فائدہ ہوگا، پی سی بی کو ریونیو ملے گا، معین خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں آٹھ ٹیمیں ہونے سے فائدہ ہوگا، پی سی بی کو ریونیو ملے گا، پلیئرز کا پول بھی بڑھے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہاکہ کراچی کنگز کے خلاف اچھا میچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حسن نواز اچھا نوجوان کرکٹر ہے وہ سیکھ رہا ہے، عثمان طارق کی وجہ سے ٹیم کے بولنگ کمبی نیشن پر فرق پڑا ہے۔

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ شعیب ملک کا فائدہ ہے، ٹیمیں سینئر اور جونیئر سے بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں۔