عالیہ حمزہ

آٹھ فروری احتجاج کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت پر 26مئی تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آٹھ فروری کے احتجاج کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت پر 26مئی تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔عالیہ حمزہ کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔