سعودی وزیر صحت 157

آنے والے دنوں میں کرونا کے متاثرین میں اضافہ متوقع ہے، سعودی وزیر صحت

ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر صحت فہد عبدالحمن الجلاجل نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انتہائی نگہداشت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل نہیں کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے 2,585 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز کرونا کے 375 مریض صحت یاب ہوگئیجس کے بعد صحت یاب ہونے والے کیسز کی کل تعداد 543,129 ہوگئی۔ترجمان نے کہا کہ کرونا کی لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ سعودی عرب کے آس پاس کے ممالک میں بھی وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں