بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین میں ایران کے سفیر عبرالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز سے نئی فیس وصول کی جائے گی جبکہ ’دوست‘ ممالک کو خصوصی رعایت ملے گی۔
چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے سنیچر کو بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عمان کے ساتھ ’باہمی تعاون اور اشتراک‘ کے ذریعے اس اہم آبی گزرگاہ کیلئے ’نئے انتظامات‘ پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز جس کے پانیوں میں آتی ہے ہم یقیناً فیس وصول کریں گے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی اصرار بھی کیا کہ یہ فیس ’ٹال‘ نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نئے انتظامات آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ طور پر گزرنے، جہازوں کی نگرانی، بڑی تعداد میں جہازوں کی آمد و رفت سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے اور اس کے تدارک سے متعلق ہوں گے۔
عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ ہم یقینی طور پر ان ممالک کیلئے خصوصی رعایت پر غور کریں گے جو ہمارے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور خصوصاً مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔









