فردوس عاشق اعوان 67

یہ بھی شاہکار ہے کہ نیوکلیئر پاورکو عملیات پر چلایا جاتا رہا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ بھی ایک شاہکار ہے کہ نیوکلیئر پاور کو عملیات پر چلایا جاتا رہا۔ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر نیشنل پالیسی بنائی جاتی، اس پر کابینہ میں بحث ہوتی،

اس پر تجزیہ کیا جاتا اور وہ فیصلہ کابینہ سے منظور بھی ہوجاتا تھا۔انہوںنے کہاکہ پھر وزیر اعظم آفس سے فائنل منظوری کے بعد اس فیصلے کا اعلان بھی کیا جاتا تاہم گھر جا کر پتہ چلتا تھا کہ عملیات سے کچھ اور فیصلہ کیا گیا ہے تو صبح وہ فیصلہ واپس ہو جاتا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیصلہ واپس ہونے پر سب سے زیادہ مشکل کام میرا ہوتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں