ہائیکورٹ 11

یٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی عائد کئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی اور پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہرصدیق نے دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر 125اورڈیزل پر 100فی لیٹرلیوی ٹیکس وصول کررہی ہے،ڈیزل اورپیٹرول مہنگا ہونے سے کسان اور مزدور طبقہ براہ راست متاثر ہوا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی،درخواست گزار کے مطابق حکومت کے پاس پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا کوئی میکنزم نہیں ہے، لہٰذاپیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی کی وصولی کو روکاجائے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی پرمیکنزم طے کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں