زیلنسکی 17

یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

کیف (رپورٹنگ آن لائن) یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملے جاری رہے تو یوکرین مزید انتظار نہیں کرے گا، یوکرین نے امریکی تجویز پر تین روز تک روسی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

صدر زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس تعاون محدود کئے جانے کے ممکنہ اقدام پر اظہارِ تشویش کیا، زیلنسکی نے سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس میں ممکنہ رکاوٹوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں