اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔
اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ریاست کے دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔قائم مقام صدر نے شہداء کے لیے بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ء کی ۔









