بیرسٹر گوہر 13

ہماری بات سنی جائے، ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کیلئے نکل رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہماری بات سنی جائے، ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کیلئے نکل رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا کہ اتنے سنجیدہ حالات میں جب لانگ مارچ ہونے جارہا ہو توبات چیت ضرورہونی چاہیے،لانگ مارچ میں آنے والے سیاسی لوگوں کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کرنیکا وقت نہیں، سیاسی لوگوں پر نیٹ لانچر استعمال نہیں کیے جاتے، ان کی بات سنی جاتی ہے اور شکایات حل کی جاتی ہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں ہماری بات سنی جائے، ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کے لیے نکل رہے ہیں، ہم انصاف کی آواز اٹھا رہے ہیں،بارہا کہا ہمیں سنا نہیں گیا اور انصاف نہیں ملا، وزرا جومرضی بیانات دیں،کسی وزیر نے یہ نہیں کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی بات سنی اور انصاف دیا، پارٹی نے اپنا پروگرام بہت پہلے اعلان کیا ہوا ہے،

اس میں کوئی تبدیلی نہیں، جہاں تک اعتماد کا تعلق ہے، سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پرامن تھے، پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کریں گے، حکومت کو اس بیانیے اور تاثرکا بندوبست کرنا ہوگا، اگرحکومت ایسا تاثرپیدا کرے گی تو بڑی تعداد رکھنے والی سیاسی جماعت کو سیاسی میدان سے نکال دیا جائیگا، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان سے نکالنے کے بڑے خطرناک نتائج ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں