7

ہسپانوی پولیس ہڑتالی مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کررہی ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

میڈرڈ(رپورٹنگ آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسپین کی پولیس پر ملک گیر عام ہڑتال کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جا اور غیر متناسب استعمال کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈرڈ سے جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ معاشی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے مزدوروں اور شہریوں پر سکیورٹی اہلکاروں نے بلاجواز لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے برسائے اور متعدد صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ تنظیم کے نمائندوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے درجنوں مظاہرین کے طبی شواہد اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کر کے حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، ہسپانوی حکومت تشدد میں ملوث پولیس افسران کے خلاف فوری اور شفاف تحقیقات مکمل کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں