ہانیہ عامر 9

ہانیہ عامر کا پہلا گانا پابلو ریلیز، راکھی ساونت کی بھی سرپرائز انٹری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں بھی باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے اور اپنا پہلا گانا پابلو ریلیز کر دیا ہے۔

پنجابی ہپ ہاپ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے جبکہ گانے میں وہ اپنے ناقدین اور تنقید کرنے والوں کو بھرپور انداز میں جواب دیتی نظر آتی ہیں۔گانے کا آغاز نرم پیانو دھن سے ہوتا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد گانا تیز رفتار پنجابی ہپ ہاپ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ گانے میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو ان کی ظاہری شخصیت اور رویے کی وجہ سے انہیں فیک سمجھتے ہیں۔گانے کے ذریعے اداکارہ یہ پیغام دیتی ہیں کہ وہ دوسروں کی منفی باتوں کی پروا کرنے کے بجائے اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینا اور انجوائے کرنا چاہتی ہیں۔

تاہم گانے کا سب سے بڑا سرپرائز آخر میں سامنے آتا ہے، جب بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اچانک انٹری دیتی ہیں۔راکھی ساونت ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شیرنی قرار دیتی ہیں اور انہیں ناقدین کی باتوں سے متاثر نہ ہونے کا مشورہ دیتی ہیں۔پابلو ہانیہ عامر کے تقریبا 10 سالہ شوبز کیرئر کا پہلا باقاعدہ میوزک وینچر ہے، جس کے ساتھ اداکارہ نے اپنے کیرئر میں ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں