عاصم 18

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اہل خانہ اور قریبی لوگوں کے ساتھ اپنی 30 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اگرچہ اس پوسٹ میں ان کی سالگرہ کی تقریبات کی کئی جھلکیاں موجود تھیں لیکن مداحوں کی نظر فورا نویں سلائیڈ پر پڑی جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ اس میں ہانیہ عامر نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عاصم کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں نویں سلائیڈ کا ذکر کرتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کر دی۔مداحوں نے اس کلپ کا تعلق ہانیہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی اسکوٹر چلانے کی ایک ویڈیو سے بھی جوڑا جس میں عاصم کا نیا گانا سنائی دے رہا تھا اور بظاہر وہی جگہ دکھائی دے رہی تھی جو عاصم کی پوسٹ میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں